ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / بزمِ صدف کا بین الاقوامی ایوارڈ جاوید دانش کو اور نئی نسل ایوارڈ واحد نظیر کو دیا جائے گا

بزمِ صدف کا بین الاقوامی ایوارڈ جاوید دانش کو اور نئی نسل ایوارڈ واحد نظیر کو دیا جائے گا

Sun, 04 Dec 2016 20:04:34  SO Admin   S.O. News Service

(پٹنہ: 4 /دسمبر(ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) اردوکے مشہور ڈرامہ نگار، شاعر اور ادیب جناب جاوید دانش کو ان کی ہمہ جہت ادبی خدمات کے لیے ایک لاکھ روپے کا بزمِ صدف بین الاقوامی ایوارڈ تفویض کیا جائے گا۔ اکیاون ہزار روپے کا بزمِ صدف نئی نسل ایوارڈ ممتاز شاعر، نقاد، محقق اور تاریخ گو ڈاکٹر واحد نظیر کو پیش کیا جائے گا۔ مختلف مراحل میں ایوارڈ کمیٹی کے ممبران نے متعدد شعرا ء وادبا ء کی مجموعی و ادبی خدمات کاجائزہ لیتے ہوئے ان دونوں انعامات کے لیے حق داروں کے ناموں کا انتخاب کیا۔ بزمِ صدف کی جیوری کی طرف سے ایوارڈ یافتگان کے ناموں کا اعلان کرتے ہوے رسالہ صدف کے مدیرِ اعلا جناب صفدر امام قادری نے مذکورہ اعلانات کا اظہار کیا اور رسالہ صدف، بزمِ صد ف اور مکتبہئ صدف اداروں اور عام محبانِ ارد و کی طرف سے جناب جاوید دانش اور ڈاکٹر واحد نظیر کی خدمت میں مبارک باد پیش کی اور اس بات کا مزید اعلان کیا کہ یہ ایوارڈ دونوں فنکاروں کو بزمِ صدف کے بین الاقوامی تقسیمِ ایوارڈ پروگرام منعقدہ ۹ دسمبر ۶۱۰۲ کو قطر میں ہندستانی قونصل کے سفیر  عزت مآب پی۔ کمارن اور بزمِ صدف کے سر پرستِ اعلیٰ جناب محمد صبیح بخاری اور بزمِ صدف کے سرپرست   پروفیسر ارتضیٰ کریم کے ہاتھوں دیا جائے گا۔ جناب جاوید دانش کینیڈا میں رہتے ہوئے اپنی متنوع شخصیت کی وجہ سے اردو کی ادبی برادری میں ایک غیر معمولی محبوبانہ کیفیت کے مالک ہیں۔ وہ ڈرامہ نگاری، شاعری،تنقید اورسفر نامہ جیسی اصنا ف پر توقدرت رکھتے ہی ہیں لیکن ان کا ریڈیو،ٹی وی،فلم اور تھیٹر ہر شعبے میں جس قدر کام ہے، وہ آسانی سے ایک شخص کے لیے شاید ہی ممکن ہو۔ کلکتہ سے اپنا سفر شروع کر کے پوری دنیا میں اپنی زبان کو وقار بخشنے والے جاوید دانش کا اعترافِ خدمات ایک حقیقی فن کار کے تئیں خراجِ عقیدت ہے۔ ہمیں اس بات کی بھی خوشی ہو ئی کہ ڈرامہ نگاری کے لیے غالب انسٹی ٹیوٹ، نئی دہلی نے انھیں پچھتر ہزار روپے کے نہایت ہی معتبر ’غالب ایوارڈ‘ سے سر فراز کرنے کابھی فیصلہ کیا۔ جاوید دانش کو حسنِ اتفاق سے یہ دونوں ایوارڈ دسمبر ماہ میں ہی ملیں گے۔۹/دسمبرکوقطر میں بزمِ صدف ایوارڈ اور ۳۲/ دسمبر کو دہلی میں غالب ایوارڈ۔ حق بہ حق دار رسید کے طور پر ہم جناب جاویددانش کو مبارکباد پیش کر تے ہیں۔ اردو میں وہ نسل جس کی پچاس برس سے کم عمر ہے، اس میں علمی اعتبار سے اس جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی کی اکادمی براے فروغِ استعدادِ اردومیڈیم اساتذہ میں استاد ڈاکٹر واحد نظیرکے انداز کی مستحکم صلاحیت کے افراد شاید ہی نظر آئیں۔ شاعر،محقق، نقاد، ماہرِ درسیات اور تاریخ گو واحد نظیر کی تصنیفات ان کی ادبی اور علمی گہرائی کا ثبوت فراہم کرتی ہیں۔’اسلحے،سکّے اور ڈاک ٹکٹ میں اسلامیات:تحقیق و تجزیہ‘ نام سے واحد نظیر کی جو کتاب آج سے ایک دہائی سے زیادہ پہلے منظرِ عام پر آئی تھی، اسے علمی حلقے میں بے پناہ مقبولیت حاصل ہوئی تھی۔ حقیقت یہ ہے کہ اس موضوع پر اب تک کوئی دوسری معیاری کتاب اردو میں نظر نہیں آتی۔ واحد نظیر نے نعت گوئی، غزل گوئی کے ساتھ باضابطہ طور پر تاریخ گوئی کو اپنی ادبی زندگی کا حصہ بنایا۔ار دو ہی نہیں، فارسی میں بھی انھوں نے در سی کتابیں تیار کیں۔ ’بزمِ صدف‘ کی جیوری نے ان کی گونا گوں لیاقتوں پر غور کرتے ہوئے بزمِ صدف نئی نسل ایوارڈ ۶۱۰۲ء پیش کرکے یہ پیغام دینے کی کوشش کی ہے کہ جو لوگ سنجیدگی سے کام کرتے ہیں، انھیں بہ ہر طور قدر داں مل ہی جاتے ہیں۔ ہم انھیں اس موقعے سے مبارک باد پیش کر تے ہیں۔ انھیں بھی جاوید دانش کے ساتھ قطر میں ۹/ دسمبر کو ۱۵/ہزار روپے کابزمِ صدف نئی نسل ایوارڈ پیش کیا جائے گا۔بزمِ صدف کی ایوارڈ تقریب اور بین الاقوامی سے می نار اور مشاعرے میں دنیا کے مختلف ممالک کے شعرا اور ادبا شریک ہو رہے ہیں۔ایوارڈ یافتگان جناب جاوید دانش اور ڈاکٹر واحد نظیر کے علاوہ باصر سلطان کاظمی (برطانیہ)، مہتاب قدر (سعودی عرب)، انور ظہیر رہبر (جرمنی)، ظہور الاسلام جاوید(ابوظہبی) کے علاوہ ہندستان سے پروفیسر ارتضیٰ کریم، جناب مشتاق احمدنوری، جنا ب تسلیم عارف، جناب ملک العزیزکاتب، انجم بارہ بنکوی، وجے تیواری، اور صفدر امام قادری شامل رہیں گے۔اس موقع سے ”اردو میں مہجری ادب“کے موضوع پر ایک بین الاقوامی سے می نار کا انعقاد بھی کیا گیا ہے۔ ایوارڈکی تقریب کی شب میں عظیم الشان مشاعرہ بھی ہوگا جن میں مذکورہ تمام شعرا ے کرام اپنا کلام پیش کریں گے۔ بزمِ صدف کے ایوارڈ یافتگان اور دیگر مہمان بشمول مشتاق احمد نوری، صفدر امام قادری اور تسلیم عارف  ۵۱دسمبر کو جدّہ میں اور ۶۱ دسمبر کو کویت میں منعقدہ بین الاقوامی سے می نار اور مشاعروں میں شریک ہو ں گے۔ بزمِ صدف نے باضابطہ طور پر اپنا اشاعتی گھر ’مکتبہئ صدف‘کے نام سے قائم کیا ہے اور اس سلسلے سے بیس کتابوں کا اوّلین سِٹ سامنے آیا ہے ان میں سے بعض کتابوں کی رو نمائی کا کام بھی ان بین الاقوامی تقریبات میں کیا جائے گا۔ 


Share: